جھوٹ کے سوداگر بے نقاب، فیک نیوز فیکٹری کا چہرہ دنیا نے دیکھ لیا، مودی سرکار کے ’بے بنیاد دعوے‘ خود کو خطرناک صورتحال میں ڈال لیا

پاکستان کا سچ ثابت ہو رہا ہے

ہم "تنہائی" کا شکار نہیں ۔۔۔ دھوم دھڑکے سے "گھیرا" توڑ کر نکلے ہیں۔
گیم کا پانسہ پلٹ چکا ۔۔۔ دشمن کی شکست صاف نظر آ رہی ہے ۔۔۔ جو اب بھی دیکھ اور سمجھ نہیں پا رہے وہ اپنا "نقصان" کر رہے ہیں ۔۔۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

بھارت میں جھوٹ کا پردہ چاک

بھارت میں ’’جھوٹ‘‘ اور ’’جھوٹے‘‘ دونوں پکڑے گئے ۔۔۔ بلکہ اب ’’دھر‘‘ لیے گئے ہیں۔
"نفرت بریگیڈ" نے اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی ماری، مودی سرکار جو زہر 2014ء سے اُگل رہی تھی اب خود اس کے "اثر" میں آ گئی ۔۔۔
سکرین پر دی جانیوالی ملک توڑنے کی دھمکیاں، سازشیں اور مسلح جتھوں کی حمایت کیا دہشت گردی نہیں ۔۔؟
میڈیا کے "منفی استعمال" کا پول بھی کھل چکا، بھارتی عوام نے "گودی میڈیا" کے جھوٹ کو خود بے نقاب کر ڈالا ۔۔۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات، ٹرمپ نے 232 اور کملا ہیرس نے 198 الیکٹورل ووٹ لے لئے

ملکی اور عالمی سیاسی منظرنامہ

تاریخ میں پہلی بار بھارتی گودی میڈیا کی وہ ’’درگت‘‘ بنائی جا رہی ہے جو دشمن بھی نہ کرے۔۔۔ اور کرنے والے کوئی اور نہیں، خود بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ہیں۔
پاکستان تو برسوں سے کہتا آیا ہے اور اب بھارتی عوام بھی مان رہی ہے کہ ان کا میڈیا "جھوٹ کا سب سے بڑا سوداگر" ہے۔۔۔
وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھارتی میڈیا کو صرف "فیک نیوز فیکٹری" سمجھے، نہ کہ کسی جمہوریت کا نمائندہ!

یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی روایت تھی کہ مسافروں کو پانی پلایا جاتا ”ٹھنڈا مسلم پانی“ یا ”ٹھنڈا ہندو پانی“ اس حد تک سماجی دوریاں تھیں تو پاکستان کیوں نہ بنتا۔

ٹرمپ کا پاکستان کی تعریف

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار بھارت کے بارے میں "سچ" کو سامنے لا رہے ہیں، کھل کر پاکستان کی امن پسند پالیسیوں، عوام کی صلاحیتوں اور قیادت کی تعریف کر رہے ہیں۔ کیا تاریخ ٹرمپ کے ان الفاظ کو نظر انداز کر سکتی ہے کہ "پاکستان کے لوگ اور قیادت اعلیٰ معیار کے حامل ہیں، ہم نے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی، پاکستان اور بھارت سے تجارتی معاہدے کریں گے"۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی گمشدگی: ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے

بھارت کی ناکام حکمت عملی

دفاعی ماہرین بھی پاکستان کی امن پسند پالیسیوں کا اعتراف کرتے ہوئے "سچ" بیان کر رہے ہیں کہ "بھارت نے اپنی واضح شکست دیکھ کر جنگ بندی کی اپیل کی، پھر ہٹ دھرمی سے صدر ٹرمپ کو نشانہ بنایا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی ثالثی کا اہم کردار تھا، جسے بھارت جھٹلاتا رہا۔" پاکستان کا ذمہ دارانہ عسکری مؤقف دنیا کے سامنے ہے پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی پہلی اسمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز

ذاتی طور پر بربادی کا سامنا

آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی افواج کی تاریخی شکست نے مودی سرکار کو بربادی کی راہ پر ڈال دیا ہے، اس صورتحال سے بچنے کے لئے انہوں نے اپنے ہی شہریوں پر جھوٹے الزامات لگانے شروع کر دیے ہیں۔ ان تمام حالات کے تناظر میں بھارتی معاشرے میں "سچ" کو ہضم کرنا ہر گزرتے دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کردی گئی

اقلیتوں کی مشکلات

جب بھارت میں یکے بعد دیگرے جھوٹ پکڑے گئے تو مودی سرکار نے مسلمانوں، سکھوں اور اقلیتوں کو نشانے پر لے لیا ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کی بے گھر کرنے کی کوششیں بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی احکامات کے مطابق کاروباری مراکز بند کیے جائیں گے، سموگ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے

سکھ تنظیموں کی تحقیقات

سوئٹزرلینڈ کی سکھ تنظیم MAAR نے عالمی عدالت میں آواز اٹھائی ہے اور بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارت کی سختیوں کے خلاف سکھ برادری میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے، اور ان کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

نتیجہ

محسوس ہوتا ہے کہ بھارت کو معرکۂ حق میں شکست کے بعد مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا اور حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان اپنی جگہ پر مضبوطی سے کھڑا ہے اور درست راستہ اختیار کر رہا ہے۔

نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں

Categories: بلاگ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...