خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد انتہائی سفاکیت کے ساتھ قتل کر دیا گیا، دل دہلا دینے والا واقعہ

بھارت میں دل دہلا دینے والا واقعہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ہندوتوا کے غنڈوں نے قبائلی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 سے زائد افراد کی حالت خراب
زیادتی اور بیدردی سے قتل
تفصیلات کے مطابق سفاک ملزمان نے اپنی ہوس پوری کرنے کے بعد خاتون کو انتہائی بیدردی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بناکر قتل بھی کر ڈالا۔ حملہ آوروں نے خاتون کے نجی اعضا میں لوہے کی سلاخ داخل کی اور کوکھ باہر نکال دی۔ پھر خون میں لت پت حالت میں چھوڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
خواتین کے تحفظ کی ابتر صورت حال
خاتون کے جسم کے کچھ اعضا موقع پر بکھرے ہوئے پائے گئے۔ خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ یہ واقعہ مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور اقتدار میں خواتین کے تحفظ اور قانون و انصاف کی ابتر صورت حال کی مثال ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں پیش آیا۔ اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی مقتولہ دو بچوں کی ماں تھیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں قبائلی اور اقلیتوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے اور جنونی انتہاپسندوں کو بے لگام چھوڑ دیا گیا ہے۔