کراچی کا شادی حال میدان جنگ بن گیا، دلہا دلہن کے رشتے دار گتھم گتھا، پولیس اہلکاروں کی بھی پٹائی کر دی گئی
کراچی میں شادی ہال کا جھگڑا
کراچی (ویب ڈیسک) عزیز آباد میں شادی ہال میں دلہا اور دلہن کے رشتے داروں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل نہیں بلکہ انڈونیشیاء کس ملک سے طیارے خریدے گا؟ بڑا معاہدہ طے پا گیا
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عزیزآباد میں دو روز قبل شادی ہال میں دلہا اور دلہن والوں کے رشتے دار آپس میں لڑپڑے۔ جھگڑے کے دوران دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی، جبکہ اس دوران کرسیاں بھی چلیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج: عارف علوی، گنڈاپور سمیت 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ
واقعے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں پہلے دلہا اور دلہن والوں کے رشتے داروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ اس دوران ایک دوسرے پر کرسیاں بھی پھینکی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین کو وزیراعلیٰ بنانے والے اب بھی ان سے مطمئن ہیں، حکومت گرانے کے حق میں نہیں، ایمل ولی خان
پولیس کی مداخلت
صورتحال پر قابو پانے کے لیے شادی ہال انتظامیہ نے پولیس کو بلایا لیکن مشتعل افراد نے پولیس سے بھی ہاتھا پائی کی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل حافظ عثمان زخمی ہوگیا۔
گرفتاری اور مقدمہ
پولیس نے جھگڑا کرنے کے الزام میں تین افراد یونس مسیح، ہیری اور ہیری ولد وکٹر کو گرفتار کرلیا جبکہ 30 سے 40 نامعلوم افراد کے خلاف عزیزآباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں ہنگامہ آرائی، تھوڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔








