پہلگام ڈرامہ مودی کی سازش، سابق بھارتی وزیر خارجہ کا بڑا انکشاف

یشونت سنہا کا انٹرویو
نئی دہلی (ویب ڈیسک) سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے ایک انٹرویو کے دوران نریندر مودی کی گھناؤنی چالیں بے نقاب کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلے
الیکشن اور دہشتگردی کے واقعات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات عین الیکشن کے موقع پر ہی کیوں ہوتے ہیں؟ یہ ڈرامہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اقتصادی سروے 2024-25 میں حکومت کی بڑی غلطی سامنے آگئی
پلوامہ اور اڑی حملے کا سیاسی استعمال
سابق بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پلوامہ میں بھی انتخابات سے پہلے دہشتگردی ہوئی تھی، تب بھی مودی نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جبکہ اڑی حملہ سرجیکل اسٹرائیک کا باعث بنا، جسے انتخابی مہم میں سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کیلئے خصوصی معافی کا اعلان
قومی سلامتی کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کرنا
انہوں نے کہا کہ مودی نے قومی سلامتی کے مسئلے کو سیاست کے لیے استعمال کیا، مودی نے انتخابی جلسوں میں پلواما کے ’شہیدوں‘ کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی پر مہم کا آغاز کردیا
دہشتگردی سے سیاسی فائدہ
سابق بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پہلگام حملہ بہار کے الیکشن جیتنے کی غرض سے کیا گیا، مودی سرکار دہشتگردی کے واقعات سے صرف سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
دفاعی ماہرین کی رائے
دفاعی ماہرین کے مطابق درحقیقت مودی سرکار سیز فائر کے بعد پاکستان سے بات چیت نہیں بلکہ بہار الیکشن کی تیاری پر بات کر رہی ہے، مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارت پورے خطے میں تنہا رہ گیا ہے.