دوست ممالک کے دورے: وزیراعظم ایران کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کا دورہ

باکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف دوست ممالک کے دورے کے اگلے مرحلے میں ایران کا دورہ مکمل کرکے آذربائیجان پہنچ گئے۔

آذربائیجان میں آمد

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیراعظم آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر لاچین کے ہوائی اڈے پہنچے جہاں آذربائیجان کے وزیرخارجہ اور پاکستانی سفیرقاسم محی الدین نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

سہ فریقی اجلاس

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کےلئے لاچین شہر پہنچے ہیں۔

مستقبل کے دورے

حکام کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ آذربائیجان کے بعد تاجکستان جائیں گے۔

ایران کا دورہ

اس سے قبل وزیراعظم نے اپنا دو روزہ دورہ ایران مکمل کیا، اس دوران وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔

پاکستان-ایران تعلقات پر گفتگو

وزیراعظم اور ایرانی رہنماو¿ں کی ملاقاتوں میں پاکستان ایران تعلقات بالخصوص تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی جبکہ بھارت کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی کوششوں کو سراہا گیا۔

سٹرٹیجک تعلقات اور غزہ

اس کے علاوہ ملاقاتوں میں سٹرٹیجک تعلقات کی مضبوطی اور غزہ میں جاری صیہونی مظالم کی فوری روک تھام پر گفتگو کی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...