یومِ تکبیر پر تعلیمی اداروں میں چھٹی ہو گی یا نہیں؟ وزیراطلاعات پنجاب کا اہم بیان

یوم تکبیر پر تعلیمی اداروں کی صورتحال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم تکبیر پر پنجاب میں تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔
عام تعطیل کا اعلان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کل یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
سکولز کی گرمیوں کی چھٹیاں
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہو گئی ہیں۔
مخصوص سکولز کے اوقات
کل یوم تکبیر کی تقریبات کیلئے مخصوص سکولز 2 گھنٹے کھلیں گے۔