نیپرا نے کراچی کے لیے بڑے سولر منصوبے کی منظوری دے دی
نیپرا کی بڑی منظوری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے بڑے سولر منصوبے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی کا دورہ بھارت منتظمین کو 100 کروڑ روپے میں پڑنے کا انکشاف
سولر پروجیکٹس کی تفصیلات
ترجمان وزارت توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ کے مطابق نیپرا نے کراچی کے لیے 270 میگاواٹ کے 2 سولر پروجیکٹ کی منظوری دی ہے۔ 120 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیہہ ہلکانی میں لگے گا جبکہ 150 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیہہ میٹھا گار میں لگایا جائے گا۔
سستی بجلی کی فراہمی کا وعدہ
سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق سستی بجلی کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 270 میگاواٹ سولر منصوبے سے کراچی میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔








