آپ کا آج (بدھ) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کافی دنوں سے آزمائشی سی صورتحال کا شکار ہیں۔ اسی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا ہے کل زحل اس سے نکلے گا تو حالات میں خاطر خواہ بہتری کا عمل شروع ہو جائے گا انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیدیا، برطانوی میڈیا کا دعویٰ
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
خود کو بے بس محسوس نہ کریں اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ آپ کو صرف دل کو قابو میں رکھنا ہے اور ہر طرح کے ناجائز کام سے دور رہنا ہے۔ آج شام تک ہی کچھ بہتری مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر کا این اے 129 کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن افراد نے اپنے آپ کو جکڑن یا بندش میں مبتلا کر رکھا ہے وہ فوری طور پر آج صدقہ دیں دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیں اور خطرناک راستے سے واپس آجائیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس، اشتعال انگیزی پر مبنی 271 اکاؤنٹ رپورٹ، 17 افراد گرفتار
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کے روزگار کا خانہ بحکم اللہ بہتر ہو رہا ہے کافی دنوں سے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے تھے اُس میں ناکامی ملتی تھی۔ اب غیر متوقع فائدہ اٹھانے کے لئے بالکل تیار ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک 26ویں ترمیم آئین کا حصہ ہے ہم اس کے پابند ہیں، یا تو آپ اس سسٹم کو تسلیم کریں یا پھر وکالت چھوڑ دیں، جسٹس جمال مندوخیل کا حامد خان سے مکالمہ
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
توبہ کریں اپنے معاملات کو لے کر آپکو معلوم ہے کہ آپ کس جگہ غلط ہیں جب تک اپنی اصلاح نہیں کریں گے کامیابی بھی نہیں ملے گی۔ آج صورتحال پھر مشکل دکھائی دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس پر وہ صارفین جو غلط معلومات کے ذریعے ہزاروں ڈالر کما رہے ہیں۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
لوگوں کی باتوں میں آکر اپنا نقصان نہ کر لینا۔ بار بار مشورہ ہے کہ اپنی عزت و وقار کا خیال رکھیں اور کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں جس میں تھوڑا سا بھی رسک موجود ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ہم دیوار میں انگلی سے سوراخ کرنے کے عادی لوگ ہیں، میں نے کہا ”پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیکر یہاں پہنچا ہوں، آئندہ گفتگو میں محتاط رہیے گا“۔
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ستاروں کی چال پھر بدلنے لگی ہے۔ دو تین یوم میں اپنا سفر مکمل کر لے گی اور پھر صورتحال میں واضح بہتری کا عمل شروع ہو جائے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے پریشان تھے وہ اب آزاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معاشرے میں تمام تر خرابیاں اور مسائل بدنیتی، نااہلی اور غیردانشمندانہ پالیسیوں کے پیدا کردہ ہیں،جرائم میں اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے دماغ پر ضرورت سے زیادہ بوجھ سوار مت کریں اس وقت ایسا کرنا خود کو کسی بیماری میں مبتلا کرنا ہے۔ کوئی خطرہ نہیں ہے کوئی نقصان نہیں ہو گا بالکل بے فکر ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں نئی آئل ریفائنری قائم کی جائے گی، سرمایہ کاری بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کرے گی: ٹرمپ کا اعلان
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صبر ہی آپ کو پھل دے گا اور اب کافی دنوں سے جو تکلیفیں اور مشکلات برداشت کر رہے ہیں وہ جلد ختم ہونے والی ہیں۔ سمجھ لیں کہ اب خاتمے کا سفر شروع ہو گیا ہے اللہ بہتر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
یا کریم ُ یا سلام ُ یا مومن ُ یا اللہ ُ کا ورد دن میں 500 بار ضرور کریں تاکہ جس رجعت کا شکار ہیں اُس سے نکلنے میں مدد ملے۔ سختی کے دن میں انشاءاللہ جلد دور ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام کے تحت فیصل آباد میں 111 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں، فروری تک 5 ہزار شادیوں کا ہدف مقرر
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنا صدقہ دیں آپ نامعلوم سی جکڑن کا شکار ہیں۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں کچھ بھی حاصل نہیں ہو رہا۔ اب حالات بدلنے کے لئے اپنے دل کو بدلنا بھی بے حد ضروری ہو گیا ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
روحانی طور پر اس قدر کمزور ہو چکے ہیں کہ کسی وقت بھی کسی چیز کا حیلہ ہو رکتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے نماز کو پکڑیں اور یا حیی ُ یا قیوم کا ورد فوری شروع کر دیں تو بہتر ہے۔








