یومِ تکبیر پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی عوام کو مبارکباد

یوم تکبیر کی خوشی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کو کنٹینرستان بنا دیا ، چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

پاکستان کی جوہری طاقت

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پر عزم ہیں۔ یومِ تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔ پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، یہ تاریخی کارنامہ قوم کے عزم، باوقار و پُرامن وجود کے حصول کی مسلسل جدوجہد کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ برائے وزیراعظم تعینات کئے جانے کا امکان

قومی امانت کی حفاظت

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت ایک قومی امانت ہے جو عوامی امنگوں کی عکاس ہے۔ دور اندیش قیادت، سائنسدانوں اور انجینئرز نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ یہ دن پاکستان کی اپنی خود مختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے، یومِ تکبیر ہمارے موثر اور کم از کم ڈیٹرنس کے نظریے کی توثیق کرتا ہے۔ قابلِ اعتبار کم از کم ڈیٹرنس کا نظریہ خطے میں امن اور تزویراتی استحکام کے قیام پر مبنی ہے، پاکستان کی جوہری صلاحیت خالصتاً دفاعی نوعیت کی اور امن کی ضامن ہے۔

مادر وطن کی سلامتی کا عہد

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اس دن ہم سب عہد کریں کہ مادرِ وطن کی سلامتی، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد، چوکس اور پرعزم رہیں گے۔ مسلح افواج اُن قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہیں جن کی بدولت یہ سنگِ میل حاصل ہوا۔ پاکستان کو استحکام اور خود انحصاری کی طرف لے جانے کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...