ڈاکٹر فرحان ورک نے فتح میزائل کی آئل پینٹنگ پر بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا

ڈاکٹر فرحان ورک کا موقف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈاکٹر فرحان ورک نے فتح میزائل کی آئل پینٹنگ پر بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا اور حقیقت دنیا کے سامنے پیش کردی۔
اپنے ولاگ میں ڈاکٹر فرحان نے بتایا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کو ایک تصویر پیش کی تھی جس پر بھارتی میڈیا اور کچھ ناعاقبت اندیش پاکستانی جن میں شہبازگل بھی شامل ہیں، وہ شور مچا رہے ہیں کہ یہ تصویر پرانی چینی مشقوں کی ہے، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری: پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں ملک مخالف جراثیم کی موجودگی

دستخط اور حقیقت

اس تصویر پر باقاعدہ دستخط موجود ہیں، یہ کسی شخص کی فوٹو گرافی نہیں بلکہ آئل پینٹنگ ہے اور اس میں جو میزائل سسٹم دکھایا گیا ہے، اسے فتح میزائل سسٹم کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان اور چین کا تعاون

ڈاکٹر فرحان نے مزید کہا کہ ’فتح میزائل سسٹم پاکستان نے چین کے تعاون سے پورا کیا تھا۔ دنیا میں جہاں جہاں یہ میزائل سسٹم چلتے ہیں، وہ پاکستان کے ہی میزائل سسٹم شمار ہوتے ہیں۔ آرٹسٹ نے اس میزائل سسٹم کی باقاعدہ آئل پینٹنگ بنائی، اور بھاری جھوٹ کے پیچھے بھارت نے اس تصویر کو ماضی کی ایک چینی مشق کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔‘

ڈاکٹر فرحان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پروپیگنڈا شروع کرتا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں موجود میر جعفر و میرصادق اس پروپیگنڈے کو مزید پھیلاتے ہیں۔

اصل تصویر کی وضاحت

بعد ازاں، فرحان ورک نے ایکس پر بتایا کہ یہ چینی ڈرل کی تصویر نہیں بلکہ اسلام آباد کے ایک آرٹسٹ حامد کی ہاتھ سے بنائی گئی تصویر ہے۔ اگر آپ نیچے بائیں جانب دیکھیں تو آپ کو دستخط بھی نظر آ جائیں گے، یہ فتح ویپن سسٹم کی ہی تصویر ہے اور اس کے ساتھ تین لانچر بھی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...