ریلی میں کرنل صوفیہ قریشی کے اہلخانہ کو بلوا کر مودی پر گل پاشی کروائی گئی، بی جے پی حکومت کو تنقید کا سامنا

مودی کی ریلی میں متنازعہ گل پاشی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں نریندر مودی کی ریلی کے دوران حکام کی جانب سے کرنل صوفیہ قریشی کے اہلخانہ کو بلوانے اور ان کے ساتھ گل پاشی کروانے پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک میں سواری بٹھانے پر تنازع، ٹیکسی ڈرائیور باپ بیٹے سمیت 3 افراد قتل
آپریشن سندور کی تقریب
جیو نیوز کے مطابق، گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں گجرات کے شہر وڈودرا میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد آپریشن سندور پر بھارتی فوج کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے کا وزیراعظم نریندر مودی اور پہلگام واقعہ سے متعلق بڑا دعویٰ
کرنل صوفیہ قریشی کی عزت کے بجائے پی آر
ریلی میں آپریشن سندور کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دینے والی بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کی بجائے، مقامی حکام نے ان کے والدین اور بہن بھائی کو ریلی میں طلب کیا اور ان سے مودی پر گل پاشی کروائی گئی۔
This should shame every Indian ????
Colonel Sofia Qureshi’s family was asked by the local collector office to join Modi’s roadshow & shower flowers on him
Insane narcissism, imagine using a War Hero’s family for cheap PR ???? pic.twitter.com/656w6586uX
— Ankit Mayank (@mr_mayank) May 26, 2025
بھارتی حکام کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تنقید کی اور کہا کہ اس پر پورا بھارت شرمندہ ہے۔
تنقید اور متنازعہ بیانات
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان سے سیز فائر کے بعد بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے کرنل صوفیہ قریشی کو صرف مسلمان ہونے کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بی جے پی کے وزیر وجے شاہ نے کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن قرار دیا۔
وجے شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ہمارے ہندو بھائیوں کو کپڑے اتار کر قتل کیا، وزیراعظم نریندر مودی نے اس کے جواب میں دہشت گردوں کی بہن کو ہی آرمی کے جہاز میں ان کے گھروں پر حملہ کرنے کے لیے بھیجا، دہشت گردوں نے ہماری بہن کو بیوہ کیا، اس لیے مودی جی نے ان (دہشت گردوں) کی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بہنوں کو سبق سکھانے کے لیے بھیجا۔