لاہور میں بھائی نے سگی بہن کو قتل کر کے خودکشی کا رنگ دیدیا لیکن پھر پکڑا کیسے گا؟ جانئے
مقدمہ کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شاد باغ کے علاقے میں سگی بہن کو قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والے سفاک بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہریار ملک میموریل اوپن ٹینس: ملک-عارف اور اعصام-مزمل نے ڈبلز ٹائٹلز اپنے نام کر لیے
پولیس کی کارروائی
تفصیلات کے مطابق خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو مشکوک جانتے ہوئے شاد باغ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ لاش کے چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات پائے گئے، شاد باغ پولیس نے بھائی کو مشکوک جانتے ہوئے تفتیش شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی
ملزم کی گرفتاری
پولیس افسر کے مطابق ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور سب سچ اگل دیا۔ ملزم نے بہن کو الماری سے پیسے چرانے کے شبہ پر قتل کیا، مقتولہ کے چہرے پر ناخنوں اور گلے پر رسی کے نشانات تھے۔ ملزم نے پہلے اپنے ناخن کاٹے اور پھر بہن کی کلائی کاٹی تاکہ معاملہ خودکشی لگے اور ملزم پر شک نہ ہو۔
تحقیقات کا عمل
لاش کو اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ملزم شہر یار کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بروقت رسپانس اور ذمہ دارانہ تفتیش پر ایس ایچ او شاد باغ اور ٹیم کو شاباش دی۔








