کوہاٹ؛ دریائے سندھ میں کشتی ڈوب گئی

کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ
کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) - کوہاٹ میں دریائے سندھ کے خوشحال گڑھ کے مقام پر ایک کشتی ڈوب گئی۔
ریسکیو حکام کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی میں 9 افراد سوار تھے، جن میں سے 7 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔