امید ہے پاک بھارت سیز فائر مستقل طور پر ہوگا، ترک صدر

اردوان کا بیان
لاچین (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی باعث اطمینان ہے، امید ہے پاک بھارت سیز فائر مستقل طور پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز اناطولیہ پہنچ گئیں، ڈپلومیسی فورم 2025ء کے تحت بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گی
پاکستان اور بھارت کے تعلقات
ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پریشان کن تھی۔ ہم نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ آذربائیجان کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
تین برادر ممالک کا اجلاس
طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان کا یہ دوسرا سہ فریقی اجلاس ہے۔ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان مشترک تہذیب اور اقدار کے حامل برادر ملک ہیں۔ تینوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔