پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم شہبازشریف

بھارتی الزام اور تحقیقات کی پیشکش

لاچین (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر پہلگام واقعہ کا بغیر شواہد الزام لگایا۔ پاکستان نے پہلگام واقعہ پر تحقیقات کی پیش کش کی، لیکن بھارت نے اس واقعہ کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کو بھارت نے مسترد کردیا۔ پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، جس کے جواب میں افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق

ترکیہ، پاکستان، اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس

وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ، پاکستان، آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آذربائیجان نے لڑ کر آزادی حاصل کرکے دنیا کی قوموں میں اپنا مقام بنایا۔ صدر طیب اردوان نے جس انداز میں پی کے کے کا مسئلہ حل کیا وہ قابل ستائش ہے۔ بہترین میزبانی پر صدر الہام علیوف کا شکریہ۔ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے، اور سہ فریقی اتحاد مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔

خطے میں امن کی خواہش

انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جو 24 کروڑ لوگوں کی زندگی کی لائن ہے۔ بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے، جو کبھی نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...