یوم تکبیر: 27سال گزر گئے آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اورسربلند رہے گا:مریم نواز
یوم تکبیر کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نعرۂ تکبیر…………اللہ اکبر۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ،ترکیہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور پائیدار ثقافتی روابط پر مبنی ہیں: وزیر خزانہ پنجاب
پاکستان کی قوت کا دن
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سربلند رہے گا۔ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ 10 مئی کی فتح کی بنیاد 28 مئی 1998ء کو رکھی گئی۔ 28 مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی وطن عزیز کی فضاؤں میں موجود ہیں۔
قائد کا شکرگزاری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی ممنون ہے۔ دشمن کو جب بھی منہ توڑ جواب ملا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی۔ ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔