شکریہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر۔۔۔اے ایف آئی سی میں عبداللہ اور منساء کی کامیاب سرجری ہو گئی (ویڈیو دیکھیں)

سرجری کی کامیابی

لاہور( طیبہ بخاری سے ) اے ایف آئی سی میں عبداللہ اور منساء کی کامیاب سرجری ہو گئی۔ والد شاہد احمد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارڈر پر تناؤ ہے، پاکستانی ڈرنے والے نہیں،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز

علاج کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق عبداللہ اور منساء کا علاج بھارت میں جاری تھا، مگر کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے دونوں بچوں کو واپس بھیج دیا تھا۔ اس حوالے سے عبداللہ اور منساء کے والد شاہد احمد نے بتایا کہ "عبداللہ اور منساء کے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوری نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی۔ دونوں بچوں کی سرجری 9 سال سے نہیں ہو رہی تھی۔ اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں نے سخت محنت کی، جس کے باعث یہ سرجری کامیاب ہو صکی۔ میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے بچوں کی ذمہ داری لی۔ الحمدللہ اب میرے بچے بہتر ہیں، میں خود بھی مریض ہوں اور شاید یہ صدمہ نہ برداشت کر پاتا۔"

یہ بھی پڑھیں: اصل میں اختیار کس کا ہے۔۔۔

ڈاکٹرز کی محنت

علاوہ ازیں کمانڈنٹ/ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل(ر) ڈاکٹر نصیر احمد سومرو نے کہا کہ "اے ایف آئی سی پاکستان کا ایک پریمیئر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ہے۔ یہاں کارڈیالوجی کے علاج کے لیے بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ عبداللہ اور منساء دونوں بہن بھائی علاج کے لیے بھارت گئے تھے، لیکن پاک-بھارت کشیدگی کے باعث بھارت نے بچوں کا علاج کرنے سے انکار کر دیا اور بچے پاکستان واپس آ گئے۔ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر ان بچوں کو یہاں بلایا گیا، اور الحمدللہ اللہ نے ہمیں کامیابی دی۔"

یہ بھی پڑھیں: 70 لوگوں کے قاتل نے سزائے موت سے پہلے ٹرمپ کے بارے میں کیا کہا؟ آخری الفاظ سامنے آگئے

میڈیکل پلان کی کامیابی

ڈپٹی کمانڈنٹ اے ایف آئی سی بریگیڈئر ڈاکٹر خرم اختر نے کہا ہے کہ "عبداللہ کے حوالے سے ہم نے ایک میڈیکل پلان مرتب کیا جو الحمدللہ کامیاب رہا۔ ہمارے پاس الحمدللہ قابل ٹیم ہے، جو غیر ممالک سے تربیت یافتہ ہے۔ عبداللہ اور منساء کو دل کی پیچیدہ بیماری تھی جس کے باعث ان کی سرجری ایک ہی مرحلے میں مکمل نہیں ہوسکتی تھی۔ عبداللہ کی یہ سرجری پانچ سے چھ گھنٹے پر محیط تھی، جو الحمدللہ کامیاب رہی۔"

چیلنجنگ کیسز

کرنل ڈاکٹر داؤد کمال نے کہا کہ "ہم نے ان کو وہ نیا پلان دیا جو بھارت کے ڈاکٹرز کی جانب سے دیئے گئے پلان سے بہت بہتر تھا۔ الحمدللہ دونوں بچے بہت بہتر ہیں اور گھر جانے کی پوزیشن میں ہیں۔"

کرنل ڈاکٹر محمد عبداللہ کہتے ہیں کہ "یہ بچے جب بھارت سے واپس آئے تو ان کے کیسز anesthesia کے نقطہ نظر سے مشکل تھے۔"

کرنل ڈاکٹر محمد عدنان اکرم کے مطابق "بھارت سے واپس آنے والے عبداللہ کا کیس ہماری ٹیم کے لیے ایک چیلنج تھا۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...