اسرائیلی وزیر اعظم کا حماس کے غزہ چیف محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر اعظم کا دعویٰ
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے غزہ چیف محمد سنوار کو شہید کر دیا گیا ہے۔ محمد سنوار، جو حماس کے انتہائی مطلوب رہنماؤں میں سے ایک تھے، گزشتہ سال اپنے بھائی یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد تنظیم کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے لندن منتقل ہونے کا فیصلہ کیوں کیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی۔
یحییٰ سنوار اور اکتوبر 2023 کے حملے کی منصوبہ بندی
خلیج ٹائمز کے مطابق یحییٰ سنوار نے اکتوبر 2023 کے اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، جس کے نتیجے میں اسرائیل اور غزہ کے درمیان موجودہ جنگ کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں اسرائیل کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کیے جانے کے بعد یحییٰ کو تنظیم کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق
محمد سنوار کی شہادت کی آزاد ذرائع سے فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔