پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے: مولانا فضل الرحمٰن
فضل الرحمٰن کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکیم عنایت اللہ نسیم سوہدروی کی زندگی اور تحریک پاکستان کے لیے خدمات، ظفر علی خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے مقررین کا خطاب
یوم تکبیر پر پیغام
’’جنگ‘‘ کے مطابق یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور : پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک
مظلوم مسلمانوں کی حمایت
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں، خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
اسلامی فلاحی ریاست کی جدوجہد
مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔








