محافظ ہی شہریوں کو اغوا کرنے لگے، پنجاب پولیس کے 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ
اغوا کا مقدمہ درج
راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں شہری کے اغواء کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں پر تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ لوگ پارٹی میں عہدہ لے کر آتے ہیں اور کچھ صرف رشتہ، مگر المیہ یہ ہے کہ عہدہ تو بے چارے آئین کی پیداوار ہوتا ہے، جبکہ رشتہ خود کو آئین کا ’’ایڈمن‘‘ اور کارکنوں کا ’’تھانیدار‘‘ سمجھنے لگتا ہے، شیر افضل مروت۔
شکایت کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق شہری نے پولیس اہلکاروں کے خلاف اغواء اور رقم وصولی کی شکایت کی تھی۔ پولیس اہلکار تھانہ نصیر آباد اور سی سی ڈی میں تعینات تھے۔
پولیس کی کارروائی
اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و اہلکار اپنا قبلہ درست کر لیں۔








