ایک بٹن دبائیں گے تو بھارت کے ڈیم اُڑ جائیں گے ، ہمارے لیے تو مسئلہ نہیں ہے: ایٹمی سائنسدان ثمر مبارک
نیوکلیئرویپنز کا کنٹرول اور سیفٹی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا کہنا ہے کہ جب آپ نیوکلیئرویپنز کی بات کرتے ہیں تو اس کا کنٹرول اور سیفٹی ایک بہت اہم شعبہ ہے۔ اس پر ہم نے ہمیشہ بہت احتیاط سے پلاننگ اور ڈیزائننگ کی ہے۔ دنیا کی بڑی طاقتوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے بہترین فیچرز کو یکجا کر کے ہم نے اپنا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: اوپپو A3 مڈ رینج سمارٹ فون، پرفارمنس اور بہترین ڈیزائن کے ساتھ
پاکستان کے ٹیکٹیکل ویپنز کی ترقی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 1998999 کی بات ہے، اس کا پہلا ڈرافٹ میں نے ہی بنایا۔ مجھے اس کا اتنا علم نہیں تھا مگر پڑھ پڑھ کر یہ ڈرافٹ تیار کیا۔ پھر ہمارے دفاعی ماہرین نے اپنی ان پٹس فراہم کیں۔ پاکستان نے ٹیکٹیکل ویپنز کی ترقی کی ہے اور صرف ساٹھ سے ستر کلومیٹر کی شارٹ رینج میزائل بنائے ہیں جو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ لگاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے تمام ممالک پر فوری طور پر 10فیصد ٹیرف عائد کردیا
انڈیا کے پانی روکنے کا سوال
انڈیا کے پانی روکنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ایک بٹن دبائیں گے تو ان کے ڈیم اڑ جائیں گے، ہمارے لیے یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ان کو بھی یہ بات معلوم ہے اور ہمیں بھی۔
28 مئی کے ایٹمی دھماکے
28 مئی کے ایٹمی دھماکوں کے حوالے سے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مجھے وزیر اعظم نے مغرب کے وقت بلایا اور پوچھا کہ ہماری تیاری کیسی ہے؟ کیا ہم کر سکتے ہیں یا نہیں؟ میں نے کہا کہ ہماری تیاری پوری ہے، ہم سب کچھ کر سکتے ہیں۔








