بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سماعت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا میں سماعت ہوئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں سی پی پی اے کی ماہ اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
درخواست کی ممکنہ منظوری
درخواست منظوری کی صورت میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کا امکان ہے۔دورانِ سماعت سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کمپنیوں کو10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔
بجلی کی پیداوار کے ذرائع
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.94 پیسے جب کہ ریفرنس لاگت 7.68 روپے تھی۔ پانی سے 21.94 فیصد، مقامی کوئلے سے 14.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ایسے میں درآمدی کوئلے سے 10.02، فرنس آئل سے 0.97 فیصد، مقامی گیس سے 8.01 اور درآمدی ایل این جی سے 20.52 فیصد بجلی کی پیداوار رہی۔ اسی طرح اپریل میں جوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔