خوش قسمت ترین تارکِ وطن، دبئی میں آدمی نے دوسری بار ایک ملین ڈالر ڈیوٹی فری لاٹری جیت لی

پال جوزے ماویلی کی شاندار کامیابی
ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی میں مقیم 60 سالہ بھارتی شہری پال جوزے ماویلی نے دبئی ڈیوٹی فری ملینیم میلینیئر قرعہ اندازی میں دوسری بار ایک ملین ڈالر جیت لیے ہیں۔ یہ قرعہ اندازی 28 میے بروز بدھ کو منعقد ہوئی۔ ماویلی کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے اور وہ گزشتہ 38 سال سے دبئی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے یہ ٹکٹ اپنے 17 دوستوں کے ساتھ مل کر خریدا تھا۔ یہ گروپ 1999 سے اس پروموشن میں حصہ لے رہا ہے اور ہر سیریز میں ٹکٹ پر کسی ایک کا نام درج کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شرمیلا فاروقی کے چار شادیوں کے بیان پر دانش تیمور پر تنقید
پہلی جیت کی کہانی
خلیج ٹائمز کے مطابق اس سے قبل ماویلی نے نومبر 2016 میں پہلی بار ایک ملین ڈالر جیتے تھے، جب انہوں نے اپنے نو دوستوں کے ساتھ ٹکٹ کی رقم مشترکہ طور پر ادا کی تھی۔ ماویلی ایک چھوٹی کنسٹرکشن کمپنی میں سائٹ سپروائزر کے طور پر کام کرتے ہیں اور دو بچوں کے والد ہیں۔
بھارتی شہریوں کی کامیابی کے اعداد و شمار
وہ 1999 سے اب تک ملینیم میلینیئر پروموشن میں ایک ملین ڈالر جیتنے والے 251ویں بھارتی شہری ہیں۔