وزیراعظم کی تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات، پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری کو بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے: شہباز شریف

وزیرِ اعظم کی دوشنبے میں بیان
دوشنبے (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری کو بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا، پاکستان
تاجک صدر سے ملاقات
یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے پاک، بھارت کشیدگی اور جنوبی ایشیاء کی تازہ ترین صورتِ حال سے تاجک صدر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر دو طرفہ تعاون، علاقائی اور عالمی صورتِ حال اور باہمی مفاد کے معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
پاک، بھارت تعلقات کی صورتحال
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیرِ اعظم نے تاجک صدر امام علی رحمانوف سے گفتگو میں کہا کہ جولائی 2024ء کے دورۂ تاجکستان میں طرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی گئی۔ وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ سی پیک کو وسطی ایشیاء تک توسیع دینا چاہتے ہیں، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیر ذمے دارانہ رویئے پر بھارت سے جواب دہی کرے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔ اپنی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نا معلوم ملزمان نے نوجوان کو سینے میں گولی مار کر قتل کردیا
تاجک صدر کی پانی کے حوالے سے ڈپلومیسی
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تاجک صدر کی واٹر ڈپلومیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گلیشیئرز سے متعلق عالمی کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کردی
تعاون کے فروغ کی اہمیت
تاجک صدر امام علی رحمانوف نے کہا کہ پاکستان ہمارا بااعتماد دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے حامی ہیں، امن و استحکام کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قائدانہ کردار قابلِ تعریف ہے۔ تاجک صدر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زراعت، صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ اہمیت کا حامل ہے۔
وزیرِ اعظم کا دورہ تاجکستان
اس سے قبل آج وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے۔ دوشنبے ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم اور تاجک نائب وزیرِ خارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال کیا۔