خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 7 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید

تازہ ترین رپورٹ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ "فتنہ الخوارج" کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: رجسٹرار سپریم کورٹ کو تبدیل کر دیا گیا
شہادت کی خبر
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔ 28 اور 29 مئی کی درمیانی شب خوارج نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے خوارج کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 6 خوارج مارے گئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید ہو گئے، شہید لیفٹیننٹ آپریشن کی فرنٹ سے قیادت کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کی کینال منصوبہ ختم کرنےکی پیشکش لیکن پیپلزپارٹی نے کیا جواب دیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ
شہداء کی شناخت
آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید نے جامِ شہادت نوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس اور ایران میں 20 سالہ معاہدہ طے پاگیا
چترال میں کارروائی
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی چترال میں ایک اور کارروائی کے دوران ایک خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گیا، علاقے میں خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
عزم و ہمت
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپوتوں کی یہ قربانیاں ہمارے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔