ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ آج بدنظری کا شکار ہیں اور اگر صبح ہی حسبِ توفیق صدقہ دیدیں گے تو اس سے نکل جائیں گے۔ اگر ظہر کا وقت گزر گیا تو پھر یہ دو تین دن سے زیادہ وقت لے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: رافیل کی بیوہ
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج کا دن اچھا ہے اور کافی دنوں کے بعد مالی لحاظ سے بحکم اللہ بہتری لایا ہے۔ آپ کی کسی جانب سے غیبی مدد بھی ہو سکتی ہے اور گھر میں جاری کشیدگی بھی کافی کم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 99 فیصد دولت انسانیت پر نچھاور، بل گیٹس کا بڑا فیصلہ
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جکڑن ختم ہونا شروع ہو گئی ہے، اب آپ بسم اللہ کر کے آہستہ آہستہ اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں۔ اللہ نے چاہا تو بہتر سے بہتر خبریں آتی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی رہائی، وطن واپسی سے متعلق کیس، وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کاروباری حضرات آجکل کچھ مشکل میں ہیں، مگر اللہ کے حکم سے ان کیلئے اب اچھی خبریں ہیں۔ جو بھی نحوست و بندش تھی، وہ اس حوالے سے ختم ہو گئی ہے، آج ہی خود بخود اندازہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: استنبول میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حقان فیدان سے اہم ملاقات
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
دل کو سنبھال لیں، ہی کوئی گلُ کھلائے گا تو تب باز آئیں گے۔ ان دنوں آپ کو اچھے برے کی تمیز نہیں رہی ہے، آپ کو تمام حالات کا ازسرِنو جائزہ لینے کی اشد ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے پاک، افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر.
آپ کو آج اپنے حوالے سے اچھی خبر ملے گی اور کچھ رقم کا بندبست آپ کی ضرورتوں کو پورا کر دے گا۔ البتہ بہن بھائیوں کے درمیان اختلافات کا خانہ بدستور کھلا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی: رجسٹرار سپریم کورٹ
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو بس اب خاموشی سے آگے بڑھنا ہے، جن معاملات میں پریشانیاں چل رہی تھیں وہ اب ختم ہونے کو ہیں اور صورتحال میں بہتری دینے والا مشتری زائچے میں آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، سرجانی ٹاؤن میں خاتون کے قتل کا معمہ حل، سابقہ منگیتر قاتل نکلا
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اللہ سے اچھے کی دعا کریں، خطرناک دن گزر چکے ہیں۔ آپ جن معاملات میں اُلجھنوں کا شکار تھے، وہ اب ختم ہو رہی ہیں۔ آپ کو اپنے دماغ سے ہر طرح کا خوف نکال دینا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: میں خود کو خوبصورت اور ذہین سمجھتی ہوں لیکن مجھے غریب ہونے سے ڈر لگتا ہے، مریم نور
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کیلئے اب حالات تیزی سے بدلنے والے ہیں۔ ستاروں کی چال کافی حد تک آپ کے حق میں ہو گئی ہے۔ آپ لاکھ کوشش کر لیں تبدیلی وہ نہیں ہوگی، اسی جگہ انشاءاللہ فائدہ حاصل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور عسکری، سٹریٹجک اور سفارتی سطح پر کس طرح ناکام ہوا؟
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
روحانی طور پر بہتری لانے کی پوری کوشش کریں۔ آپ کو آج اسی وجہ سے کسی جانب بڑا فائدہ حاصل ہو گا اور اپنی ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی حاصل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث فائنل سے باہر ہوگئے
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جکڑن ابھی برقرار ہے۔ آپ سنجیدہ ہوتے ہی نہیں ہیں۔ اس کو ختم کرنے کیلئے فضول کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، آپ نقصان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ بحکم اللہ اب آہستہ آہستہ اپنے مسائل سے آزاد ہو رہے ہیں اور جس بھی طرف سے پریشانیاں آ رہی تھیں، وہ اب آہستہ آہستہ رک گئی ہیں۔ اب آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔








