وزیراعظم صاحب آپ حکم کیجیے، ہم آپ کو حکم واپس لینے کا وقت بھی نہیں دیں گے‘ظفر حجازی نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان اور محمد خان جونیجو کا مکالمہ شیئرکردیا

پاکستان کا یوم تکبیر
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے گزشتہ دنوں یوم تکبیر منایا اور اس سلسلے میں سرکاری سطح پر بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ بیرون ملک موجود پاکستانی سفارتخانوں میں بھی خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے ایس ایچ او کو افسران کو اپنی غلط پوزیشن بتانا مہنگا پڑ گیا
ظفر حجازی کا مکالمہ شیئر کرنا
ایسے میں ظفر حجازی نے ماضی میں محسن پاکستان اور اس وقت کے وزیراعظم محمد خان جونیجو کے درمیان ہونیوالا ایک مکالمہ شیئرکردیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ظفر حجازی نے لکھا کہ:
"ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم نے ایک بار بتایا کہ انہیں جونیجو مرحوم نے بلایا اور ایٹمی پروگرام کے بارے میں ایک دھمکی آمیز خط پڑھایا جو امریکی صدر کی طرف سے تھا۔ جب ملاقات کے بعد ڈاکٹر صاحب اٹھ کر جانے لگے تو جونیجو مرحوم نے دھیرے سے کہا کہ ڈاکٹر صاحب اگر ملک پہ کوئی افتاد آ پڑے تو کتنے وقت میں ہم ؟؟؟،،،،؟؟،،،؟؟؟”
یہ بھی پڑھیں: احد رضا نے نیٹ فلکس سیریز میں بولڈ سین کرنے کی وجہ بتادی
ڈاکٹر عبدالقدیر کا جواب
انہوں نے مزید لکھا:
"ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ میں نے جواب دیا کہ وزیراعظم صاحب آپ حکم کیجیے، ہم آپ کو حکم واپس لینے کا وقت بھی نہیں دیں گے، اور یہ سن کر جونیجو مرحوم کا چہرہ خوشی سے تمتما اٹھا۔ اللہ دونوں کو غریق رحمت کرے۔ آمین”
ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم نے ایک بار بتایا کہ انہیں جونینجو مرحوم نے بلایا اور ایٹمی پروگرام کے بارے میں ایک دھمکی آمیز خط پڑھایا جو امریکی صدر کی طرف سے تھا۔ جب ملاقات کے بعد ڈاکٹر صاحب اٹھ کر جانے لگے تو جونینجو مرحوم نے دھیرے سے کہا کہ ڈاکٹر صاحب اگر ملک پہ کوی افتاد آ پڑے تو…
— Zafar Hijazi (@goneneutral) May 27, 2025
سوشل میڈیا پر ردعمل
اس انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی آراء کا اظہار کررہے ہیں۔ ظہراء نامی صارف نے لکھا کہ:
"کیسے کیسے ہیرے لوگ گنوا دیے ہم لوگوں نے۔ ان کی قدر ان کے جانے کے بعد یاد آئی"