زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 70 ملین ڈالر کے اضافے کے بعد 16.63 ارب ڈالر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی کابینہ نے آپریشن کی منظوری دی تھی، نقل مکانی کے پروسیجر کے لیے 5 ارب مختص کیے گئے، ثمر ہارون بلور
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.51 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.12 ارب ڈالر ہوگئے۔
ذخائر میں اضافہ کی تفصیلات
گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 70 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 70 ملین ڈالر اضافے سے 11,516.0 ملین ڈالر ہوگئے۔








