سعودی عرب کے پاکستان سمیت 14 ملکوں کیلئے تمام ویزے بند

سعودی عرب کا اہم اعلان
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے ایک اہم اعلان میں 14 ممالک کے شہریوں کے لیے "بلاک ورک ویزہ کوٹہ" کا اجرا جون 2025 تک کے لیے معطل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: قائم مقام ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کی خراب کارکردگی پر قبلہ ایاز کا چیف جسٹس کو خط
متاثرہ ممالک کی فہرست
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق متاثرہ ممالک میں پاکستان، بھارت، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیڈ لائن گزرگئی، امریکا میں رجسٹریشن کے بغیر مقیم غیر ملکیوں پر نیا عتاب، قانونی کارروائی کی جائے گی
بلاک ورک ویزا کی تفصیلات
بلاک ورک ویزا ایک ایسا کوٹہ ہوتا ہے جو سعودی کمپنیاں پہلے سے منظور کروا کر مخصوص ممالک سے ورکرز منگوا سکتی ہیں۔ اس پابندی کے بعد نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی، پرانی درخواستوں میں تاخیر یا رد ہو سکتی ہیں۔ جن افراد کو ویزا ملا لیکن سعودی عرب داخل نہیں ہوئے، وہ داخلے میں دقت کا سامنا کر سکتے ہیں۔
دیگر ویزوں پر پابندیاں
اس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس اور ٹورسٹ ویزے بھی کئی ممالک کے لیے عارضی طور پر روک دیئے ہیں۔ یہ پابندیاں جون 2025 کے اختتام تک جاری رہیں گی اور امکان ہے کہ حج سیزن کے بعد نرمی کی جائے۔