پاکستان نے بھارت کے 5طیارے مار گرائے، بی جے پی رہنما کا اعتراف
سبرامنیئن سوامی کا اعتراف
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بی جے پی کے سینئیر رہنما سبرامنیئن سوامی نے بھی پاکستان کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کرلیا۔ اسوامی نے نریندر مودی سے اس سنگین ناکامی پر جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار خودکش حملے میں زخمی ہونے والی مزید 2 طالبات شہیدہو گئیں۔
پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے ایک معرکے کے دوران بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی بھرپور اور مؤثر تھی، جبکہ فرانس کے طیارے بھارتی فضائیہ کی توقعات پر پورا نہیں اُترے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کمیٹی برائے ریلویز: وفاقی وزیر حنیف عباسی کی مسلسل غیر حاضری پر شدید برہمی، رویہ غیر سنجیدہ قرار دیا
چین کے طیاروں کی برتری اور مودی کا کردار
سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ چین کے طیارے بہتر کارکردگی کے حامل ہیں لیکن مودی سرکار میں اس ناکامی پر کوئی تحقیق یا بات چیت ممکن نہیں۔ بی جے پی رہنما نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس معاملے پر قوم کو سچائی سے آگاہ کریں گے۔
قوم کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ضرورت
انہوں نے اس اہم واقعے پر مودی سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ان طیاروں کی تباہی کے اصل حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔








