غزہ جنگ بندی: امریکہ نے نیا مسودہ پیش کردیا
جنگ بندی کا نیا مسودہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کا نیا مسودہ پیش کردیا۔ اس مسودے کے مطابق، 2 ماہ کی جنگ بندی کے پہلے ہفتے 28 اسرائیلی قیدی رہا ہوں گے۔ اسرائیل 125 عمر قید کی سزا کاٹنے والے فلسطینیوں اور 1111 دیگر قیدیوں کو رہا کرے گا۔ اس کے علاوہ، غزہ میں امداد بحال ہوگی اور اسرائیلی آپریشن روک دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے عطاء تارڑ کا بیان آ گیا
امریکی صدر کی ضمانت
نجی ٹی وی سما نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے بتایا کہ نئے منصوبے کی ضمانت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصر اور قطر نے دی ہے۔ اس میں حماس کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہوتے ہی غزہ کو امداد بھیجنے کا بھی ذکر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ احتساب عدالت کی ملزمان کو 342کے سوالنامے کے جواب جمع کروانے کی ہدایت
اسرائیل کی منظوری
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، اسرائیل نے مسودے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد یہ مسودہ حماس کو بھیج دیا گیا ہے۔ منصوبے میں کہا گیا ہے کہ مستقل جنگ بندی کے بعد حماس آخری 30 یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔
غزہ میں جاری حملے
دوسری جانب، غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ صیہونی فوج نے العودہ ہسپتال کو بند کرنے کا حکم دے دیا، اور 24 گھنٹے میں مزید 70 فلسطینی شہید ہوگئے۔








