سعودی عرب میں 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے

پاکستانی عازمین حج کی اموات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں 4 مئی سے اب تک 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے ہیں۔ ترجمان پاکستان حج مشن کے مطابق 5 عازمین حج کی طبعی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج کی تاریخی بلندی: سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد ہے، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
متوفی عازمین کی تفصیلات
ترجمان پاکستان حج مشن نے بتایا کہ چکوال کے خواجہ محمود، جامشورو کے محمد احسان، اور فیصل آباد کی کشور سلطان کا مدینہ میں انتقال ہوا۔ عازمین حج کی نماز جنازہ مسجد نبوی ﷺ میں ادا کی گئی اور تدفین مقبرہ جنت البقیع میں ہوئی۔
دیگر عازمین کی وفات
ترجمان کے مطابق جہلم کے گل جان اور گوجرانوالا کی ارشاد بیگم کا مکہ مکرمہ میں انتقال ہوا، اور دونوں عازمین کی تدفین مقبرہ شرائع میں ہوئی۔