ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سرگودھا ریجن کا دودھ فیکٹری نورد پور بھلوال کا دورہ، پنجاب کی جیلوں میں سپلائی ہونے والے دودھ کا معائنہ کیا

سرگودھا میں دودھ فیکٹری کا دورہ

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) - ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سرگودھا ریجن سعیداللہ گوندل نے دودھ فیکٹری نور پور بھلوال کا دورہ کیا اور پنجاب بھر کی تمام جیلوں میں سپلائی ہونے والے دودھ کا بغور معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا کام پالیسی فریم ورک، معاشی بہتری کیلئے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا: وزیر خزانہ

انسپکشن کی تفصیلات

دوران انسپکشن، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جو ڈیشل ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا بھی موجود رہے۔ انہوں نے دودھ فیکٹری کی صفائی ستھرائی اور پروڈکشن کو بھی چیک کیا اور مزید بہتری کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ ہزار سے پانچ لاکھ تک کا جرمانہ، سندھ پولیس کا ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے اصلاحات کا اعلان

جیل کا اچانک دورہ

مزید برآں، انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا بھی اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے جیل کے سیکیورٹی انتظامات، قیدیوں کی رہائش، جیل کی صفائی ستھرائی کے حالات اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا، جن میں غلہ گودام، کچن اسیران، ہسپتال اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ان میں بہتری کے لیے مزید احکامات دیے۔

جیل عملے کے لیے ہدایات

سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت تمام جیل افسران و ملازمین کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ اسیران کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی یا کوتاہی نہ برتی جائے، اور لواحقین کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کیا جائے۔ اسیران کو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات ہمہ وقت فراہم کی جائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...