وزیراعلیٰ مریم نواز سے سبکدوش ہونے والے ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب کی ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سبکدوش ہونے والے ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ورلڈ بنک کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور 2020ء سے اب تک کی پاکستان میں نمایاں خدمات پر خراجِ تحسین کیا۔ ملاقات میں ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دو منٹ کے لیے تاریخ کا سب سے امیر انسان بننے والا شخص، اکاؤنٹ میں کتنی رقم ٹرانسفر ہوئی؟
ورلڈ بنک کی خدمات کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومتِ پنجاب ورلڈ بینک کے ساتھ اپنی مضبوط، مؤثر اور دیرینہ شراکت داری کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ورلڈ بینک تعلیم اور صحت سمیت دیگر سماجی و ترقیاتی شعبوں میں پنجاب کی قابلِ قدر معاونت کر رہا ہے۔ پاکستان اور ورلڈ بینک کا 40 ارب ڈالر کا نیا کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک CPF’’اُڑان پاکستان‘‘کے وژن کی عکاسی ہے۔ پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 2.4 ارب ڈالر کے 12 منصوبے جاری ہیں۔ پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن، ریزیلیئنٹ اِنکلیوسو، ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن اور ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنا رہے ہیں۔
صاف پانی اور سینی ٹیشن کی فراہمی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پروگرام کو صوبہ بھر میں پھیلایا جا رہا ہے۔ پنجاب کے تمام دیہات میں صاف پانی اور سینی ٹیشن کی فراہمی کے لیے حکومت کی ان تھک کوششیں جاری ہیں۔ ورلڈ بینک اور حکومتِ پنجاب کے اشتراک کار کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔