ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکہ سے متفق ہیں

ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری ہتھیاروں پر اتفاق
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکہ سے متفق ہیں۔
عباس عراقچی کا بیان
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے تہران کے موقف کو دہراتے ہوئے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے۔
مذاکرات کی قیادت
عباس عراقچی کا کہنا تھاکہ جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکہ سے متفق ہیں۔ خیال رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر مذاکرات کرنے والی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
امریکی صدر کا بیان
چند روز قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری ڈیل پر مذاکرات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔