بھارت کے خلاف آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی کی سلسلے میں واشنگٹن میں تقریب، فتح کا کیک بھی کاٹا گیا

احتفال فتح کا انعقاد
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) پاکستان بھر کی طرح امریکی دارالحکومت میں بھی انڈیا کے خلاف حالیہ فتح کا جشن بِنیان المر صوص منایا گیا اور مہمانان اور سیاسی اور سماجی شخصیات نے مل کر جشن فتح کا کیک بھی کاٹا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ، شادی والے دن دولہے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل
مہمان خصوصی کی خیالات
مہمان خصوصی عارف الحق عارف نے پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدام سے پوری پاکستانی قوم کو متحد کرنے پر بھارتی وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ ممتاز کشمیری لیڈر اور سفارتی محاذ پر سرگرم ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ امریکہ کے شاندار اور بروقت کردار پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنے کےلئے حکومت پاکستان کو ایک اعلیٰ سطح کا وفد امریکہ بھیجنا چاہئے۔ قونصلر طاہر جمیل نے کہا کہ اس مختصر جنگ میں ہم نے سفارتی محاذ پر بہترین کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: والدین علیحدگی کے باوجود دوست تھے، وفات سے قبل والد ہی والدہ کو ہسپتال لیکرگئے: بیٹی نور جہاں
پاکستانی میڈیا کا کردار
پریس قونصلر سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کے مقابلے میں حقائق پر مبنی خبریں شائع کیں اور اس کے مکر و فریب کے پرخچے اڑا دیئے۔ صدر آزاد کشمیر کے امریکہ میں مشیر سردار ظریف نے کہا کہ پاکستان کو اس موقع سے فائدہ اٹھا کر مسئلہ کشمیر کو حل کروانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل طیاروں کی طرح بکرے گرانے والی خاتون قصائی
تقریب کا اہتمام
یہ تقریب ممتاز تاجر اور سماجی رہنما جمال خٹک نے اپنے ڈیرے پر پاکستان کے سینیئر ترین صحافی اور کالم نگار عارف الحق عارف اور ضرار خان کے اعزاز میں منعقد کی تھی۔ اس موقع پر مقررین نے اس کامیابی پر پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیرالدین بابر سدھو اور جانباز پائلٹوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ اپنی ہی دنیا میں رہتا ہے اور کسی کے کنٹرول میں نہیں – روح افزا کے خلاف ویڈیو بنانے پر عدالت کی بابا رام دیو پر اظہار برہمی
خطاب کرنے والے شخصیات
اس تقریب سے واشنگٹن میں ممتاز پاکستانی صحافیوں فیض رحمن، انور اقبال، سید اصفر امام، عزیز احمد، عظیم خان جاوید کوثر، فیصل علی، ضرار خان کے علاوہ سردار زبیر خان، سردار شعیب ارشاد، ممتاز قاری زاہر قاسمی مرحوم کے صاحبزادے محمد انور قاسمی، الیاس مسیح، سجاد بلوچ، میں وسیم، سعد گوندل، حافظ فاروق شاہد، راجہ عبد القیوم خان نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں میزبان جمال خٹک اور سید اصفر امام نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
ویڈیو کا لنک