غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کو ایمنسٹی دینے پر غور کرنا ہوگا: وزیر اعلیٰ پنجاب

اجلاس کی تفصیلات

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کو ایمنسٹی دینے پر غور کرنا ہو گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کو ریگولرائز کرنے کے میکانزم پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب میں ہاﺅسنگ سوسائیٹیوں کی کل تعداد 7905 ہے، جن میں 2687 ہاﺅسنگ سکیمیں منظور شدہ اور 5118 غیر قانونی یا انڈر پراسیس ہیں۔ ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 707 میں سے 427 منظور شدہ اور 206 غیر قانونی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، قیمت پہلی بار 3 لاکھ 40 ہزار 6 سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کمیٹی کا قیام

اجلاس میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کی ریگولرائزیشن کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا۔ فیصلہ کیا گیا کہ ہاﺅسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت ہاﺅسنگ سوسائٹی کی منظوری، مینجمنٹ اور ٹرانسفر آن لائن ہو سکے گی۔ ڈاکیومنٹس اپ لوڈ کرنے کے بعد این او سی فیسیں بھی آن لائن ادا ہوں گی۔ اجلاس میں ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کے لئے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 43 جیلوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ مکمل، اہم مقامات پر نئے آلات نصب

وزیر اعلیٰ کا بیان

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غریب لوگوں سے پیسے لے لئے جاتے ہیں مگر وہ پلاٹ حاصل نہیں کر پاتے۔ غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے قیام میں سرکاری محکمے بھی برابر کے ذمہ دار ہیں، جو ملی بھگت سے قائم ہوئی ہیں۔

چالاکیوں کا ذکر

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پلاٹ خریدنے والے عام آدمی کو ملی بھگت کی سزا ملتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیاں بن رہی تھیں تو متعلقہ ادارے کیوں خاموش رہے؟ ان کا کہنا تھا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہاﺅسنگ سکیموں کو ایک مرتبہ ایمنسٹی دینے پر غور کرنا ہو گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...