بھکاری مافیا بدنامی کا سبب، گداگری ناقابل ضمانت جرم قرار دینا ہوگی: محسن نقوی

محسن نقوی کا بھکاری مافیا پر سختی سے نمٹنے کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھکاری مافیا ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، سختی سے نمٹا جائے، گداگری کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ایسی سوچ والے لوگ ہیں جو نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

کاؤنٹر ٹیرر ازم کمیٹی اور ہارڈن دی سٹیٹ کمیٹی کا اجلاس

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیرر ازم کمیٹی اور ہارڈن دی سٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بہتے دریائے نیل سے آس پاس کی پہاڑیاں اور مندر دلکش منظر پیش کر رہے تھے، مقامی مصری اور غیر ملکی سیاح مچھلیاں پکڑنے کا شوق بھی پورا کر رہے تھے

نادرا کی جانب سے ڈیٹا ویریفیکشن کی سہولت

محسن نقوی نے کہا کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویریفیکشن کی سہولت فراہم کرے گا، تمام اداروں کو مل کر ون ڈاکومنٹ سسٹم مکمل طور پر نافذ کرنا ہوگا، ملک سے غیر قانونی سپیکٹرم کے خاتمے کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ کی صورتحال بہتر؛ لاہور اور ملتان کے علاوہ پورے صوبے میں سکول کھولنے کا فیصلہ

بجلی چوری کی روک تھام

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزارت توانائی اور صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 250 سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہورہے ہیں، وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے 142 ارب روپے کی ریکوری ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نظام سے باہر کیسے آئی ۔۔۔

تجاوزات کے خلاف آپریشنز کی پیش رفت

اجلاس میں تجاوزات کے خلاف آپریشنز اور پاکستان پورٹ اتھارٹی کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ گوادر سٹی کے سیف سٹی منصوبے اور پروٹیکشن وال پر ہونے والی پیشرفت پر بھی غور کیا گیا، غیر قانونی و سمگلڈ پٹرول کی روک تھام کیلئے پٹرول پمپس کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنچائت میں سچے کو سچا اور جھوٹے کو جھوٹا کہنے کے عادی ہیں، برادری ازم، معاشی اور معاشرتی ناہمواریوں کی نفی کرتے انسانیت کے قدر دان ہیں

نئے قانون کے تحت اختیارات

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے قانون کے مطابق کسٹمز اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو پمپ سیل کرنے اور گاڑی ضبط کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ دریائے سندھ پر ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام پر کام ہو رہا ہے، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر موثر مانیٹرنگ کے لئے انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں شریک اعلیٰ حکام

اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، وزیر قانون پنجاب صہیب احمد بھرتھ، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ گلگت بلتستان، چاروں صوبوں کے آئی جیز سمیت سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...