حکومت کا عید کی خوشی میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

عید کے موقع پر ایل پی جی کی قیمت میں کمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے لاہور میں عید کی خوشی میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللّٰہ بابر نے ایف آئی اے سے کونسا ریکارڈ مانگ لیا۔۔؟ تفصیلات جانیے
نئی قیمتوں کا اعلان
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایا کہ عید کی خوشی میں حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ سرکاری قیمت 241 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2838 روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی کلو قیمت میں 5 روپے کمی اور سلنڈر کی قیمت میں 55 روپے کمی کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور خاتون ٹک ٹاکر کو دوران سٹریمنگ گولی مار کر قتل کر دیا گیا
تفصیلات
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ایل پی جی 245 روپے فی کلو کی جگہ 241 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2893 روپے کی جگہ 2838 روپے اور کمرشل سلنڈر 11130 روپے کی جگہ 10920 روپے میں دستیاب ہوگا۔
دکان داروں کے خلاف کارروائی
عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی کے غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی بند کی جائے۔ دکاندار ایل پی جی گھر پر نہیں بناتا لہٰذا حکومت پلانٹ سے سرکاری قیمت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دکانداروں کے بجائے طاقتور لوگوں کے خلاف ایکشن لے اور مافیا کو لگام ڈالے۔