تمباکو نوشی صرف ایک عادت نہیں صحت، معیشت اور معاشرت پر حملہ ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ انسدادِ تمباکو پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمباکو نوشی وباء ہے۔ اپنی زندگیوں، گھروں اور پیاروں کو تمباکو کے زہر سے محفوظ رکھیں۔ تمباکو کا ہر کش، ایک نئی بیماری کی طرف قدم اور ہر سگریٹ ہماری نسلوں کے مستقبل کو دھوئیں میں لپیٹ دیتا ہے۔ تمباکو نوشی صرف ایک عادت نہیں بلکہ صحت، معیشت اور معاشرت پر حملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خدشہ ہے 2، 3 دن میں جنگ چِھڑ جائے ، وزیر دفاع خواجہ آصف کا تہلکہ خیز بیان
حکومتی اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سکولوں، ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات کو تمباکو سے پاک بنانے کے لیے حکومت پنجاب قانونی اقدامات کر رہی ہے۔ نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے بچانے کے لیے آگاہی مہمات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور سول سوسائٹی سے اپیل ہے کہ تمباکو نوشی کے خلاف مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔
اجتماعی ذمہ داری
وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ تمباکو نوشی کے بارے میں آگاہی صرف حکومت کی نہیں، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔