پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا
تیسرا ٹی 20 میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد کو دھمکی آمیز خط موصول، مسلم کمیونٹی پریشان، تحقیقات شروع
سریز میں پاکستان کی برتری
پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی دو ٹی ٹونٹی میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر چکی ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا، بھارتی جنگی طیارے تیجس کا ایئر شو کے دوران تیل لیک ہو گیا
میچ کی اہمیت
میچ اگرچہ رسمی نوعیت کا ہے لیکن دونوں ٹیمیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سیریز کا اختتام شاندار انداز میں کرنے کی کوشش کریں گی۔
ٹیم کی قیادت
قومی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر آغا سلمان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس سنبھالیں گے۔








