پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج والدین کا دن منایا جا رہا ہے
والدین کا دن
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) والدین اس دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا دن منایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز میں تنازع ہے، میں کیوں دکھاوا کروں کہ تنازع نہیں ہے؟ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ریمارکس
عالمی یوم والدین
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عالمی یوم والدین ہر سال یکم جون کو اقوام متحدہ کے زیراہتمام منایا جاتا ہے، جس کا آغاز 2012 میں کیا گیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی بہتر تربیت، کردار سازی اور ایک مثالی معاشرے کی تشکیل میں والدین کے لازوال کردار کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر شہری غصے سے آگ بگولا
والدین کی عظمت
والدین کی عظمت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اور اولاد کے لئے والدین کی خدمت کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ لیکن وہیں کچھ بدقسمت بچے ایسے بھی ہیں جو اپنے والدین کی خدمت کو بوجھ سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نہریں نکالنے کا معاملہ: وکلا کے دھرنے جاری، سندھ اور پنجاب کے درمیان گڈز ٹرانسپورٹ بند
والدین کی قدر کریں
جن بچوں کی ایک چھوٹی سی تکلیف والدین کو بے چین کر دیتی ہے، وہی بچے والدین کے بڑھاپے میں ان کی بیماری سے تنگ آ کر انہیں اکیلا چھوڑ دیتے ہیں۔ والدین کی قدر کیجئے، ان سے محبت کیجئے، یہ وہ ہستیاں ہیں جنہوں نے اولاد کی خاطر اپنا سکھ آرام سب قربان کر ڈالا تھا۔
سماجیات کی نظر میں والدین
ماہرین سماجیات کے مطابق والدین نہ صرف بچوں کی ابتدائی تربیت کا مرکز ہوتے ہیں، بلکہ ان کے کردار، سوچ اور رویوں کی بنیاد بھی والدین کی پرورش ہی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں والدین کے احترام، حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے یہ دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔








