ایف بی آر کی بینکوں سے کیش نکلوانے پرودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے کی تجویز

کیش نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ
اسلام آباد (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بینکوں سے کیش نکلوانے پر نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کی تجویز دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تقرر و تبادلے
حکومتی اقدام کا مقصد
میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کے لیے مالیاتی سرگرمیوں کو مشکل بنانا ہے تاکہ وہ بھی ٹیکس نیٹ میں آئیں۔ حکومت یکم جولائی 2025 سے نان فائلر کی کیٹیگری ہی ختم کرنے پر غور کر رہی ہے اور وہ کسی قسم کا مالیاتی لین دین نہیں کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں: عظمیٰ بخاری
قومی اسمبلی کی کمیٹی کی منظوری
اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو نے ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2024 کی رپورٹ منظور کر لی ہے جس کے تحت نان فائلرز کی معاشی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ یہ تمام اقدامات آئندہ فنانس بل 2025-26 کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔
ودہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ شرح
فی الحال نان فائلرز اگر ایک دن میں 50,000 روپے سے زیادہ کیش نکلوانے کی کوشش کرتے ہیں تو ان پر 0.6 فیصد ٹیکس عائد ہوتا ہے، اس کی شرح اب دوگنا کر کے 1.2 فیصد کرنے کی تجویز دی جا رہی ہے۔