طیارے گرنے کے اعتراف کے بعد بھارتی صحافی مودی سرکار اور فوج پر برس پڑے
بھارتی فوج کا اعتراف
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان کے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرائے جانے کے اعتراف کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج پر صحافیوں نے بھی تنقید شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامک سولیڈیرٹی گیمز 2025 سے وطن واپسی پر اتھلیٹس ارشد ندیم اور یاسر سلطان کا ایئرپورٹ پر لیسکو کی جانب سے والہانہ استقبال
صحافیوں کی تنقید
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق معروف صحافی پنکج پَچوری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپوری بزنس نیوز چینل نے بھارتی طیارے گرائے جانے کی بڑی بریکنگ دے کر بھارتی میڈیا کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈھیر سارے نیوز چینلز، ان پر گھنٹوں چلنے والے نیوز شوز اور اخباروں میں چھپنے والی خبریں، بھارتی میڈیا کہیں بھی جنگی طیارے گرنے کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: 1. 10 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش، باپ بیٹیوں کا نام بھول گیا
سیاسی سوالات
متعدد کتابوں کی مصنف اور راجیہ سبھا کی رکن ساگاریکا گھوش نے سوال کیا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے یہ سچ پہلے بھارتی شہریوں کو کیوں نہیں بتایا؟ پارلیمنٹ اور عوامی نمائندوں سے کیوں چھپایا گیا؟
بھارتی فوج کا پہلا اعتراف
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے پہلی بار حالیہ جنگ میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق کی ہے۔ امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں لڑاکا طیارے کھوئے۔ پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق سوال پر بھارتی فوج کے جنرل انیل چوہان نے طیاروں کی تعداد بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم نہیں، ہمارے لئے اہم یہ ہے کہ وہ گرے کیوں۔








