درہ آدم خیل: گھر میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق
دھماکے کا واقعہ
کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) درہ آدم خیل میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس دھماکے کی نوعیت کا تعین کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں کسی کے خلاف نہیں، اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کا حلف اٹھا رکھا ہے، اسمبلی کو تماشا گاہ نہیں بننے دیں گے، سپیکر پنجاب اسمبلی
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل کے گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
آئندہ اقدامات
حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، دھماکے کا تعین کیا جارہا ہے، امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔








