حجاج کو آسائش اور سہولیات کی فراہمی ہمارے ایمان کا حصہ ہے: سردار محمد یوسف

حجاج کی آسائش اور سہولیات

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد) حجاج کو آسائش اور سہولیات کی فراہمی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں ایک اہم اجلاس کی سربراہی کے موقع پر کہی۔

یہ بھی پڑھیں: گھروں میں کام کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے میاں بیوی گرفتار

حجاج کی ذمہ داری

ان کا کہنا تھا کہ بلا رنگ و نسل، علاقہ، زبان اور سیاسی وابستگی کے تمام حجاج کرام کی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہیں، لوگوں کی باتوں کی پروا کیے بغیر حجاج کی بہترین سہولیات کے لیے کوشاں ہیں۔ اس سال مدینہ منورہ میں رہائش، خوراک اور ریاض الجنہ کی زیارت کے تاریخی انتظامات ہیں۔ حکومت پاکستان اور وزارتِ مذہبی امور کی ذمہ داری ہے کہ ان کی آسانی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے حج ناظم سکیم نیا قدم ہے، بہترین کارکردگی کے حامل ناظمین کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نجی حج سکیم کی غلطیوں کے باعث حج کوٹہ ضائع ہوا تاہم حکومت نے مخلصانہ کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی میزائل نے بھارتی پنجاب میں اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنایا، پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف نے سب کو دکھا دیا

نجی حج سکیم میں رعایت

وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی حکام سے نجی حج سکیم کے لیے رعایت حاصل کی۔ اس سال پوری دنیا سے ساڑھے تین لاکھ افراد کا حج کوٹہ استعمال نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی قرار دینے کی تجویز دے دی

عازمین حج کے لیے ہدایات

اس سے قبل بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام عازمینِ حج کو مشاعر کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ روانگی سے قبل عازمینِ حج کے ہر گروپ کو ان کے خیمہ نمبر سے آگاہی دی جائے گی۔ منیٰ میں ہر میٹرس پر حاجی کا نام درج ہو گا۔ سعودی حکام کی جانب سے منیٰ میں بڑا بیگ لے جانے کی ممانعت ہے لہذا عازمینِ حج صرف کندھے والا منیٰ بیگ لے جائیں۔

نظم و ضبط کی پابندی

سعودی حکام نے نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے تمام مکاتب کے لئے رمی اور قربانی کے اوقات کار طے کر دیے ہیں جن پر عمل کرنا لازم ہے۔ حج انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور سردار شمشیر علی خان مزاری، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، چیف کوآرڈینیٹر حج ڈاکٹر مرزا علی محسود، ڈائریکٹر مدینہ ضیاء الرحمن، ڈائریکٹر حج عزیز اللہ خان، کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان، کوآرڈینیٹر مانیٹرنگ اسد اللہ فیض موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...