مالی نظم و ضبط بہتر بنانے جیسے اقدامات سے عوام کے اعتماد کی بحالی ہوئی: وزیر خزانہ

وزارت خزانہ کا مثبت سروے پر ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے "اپسوس سروے" میں ملکی سمت اور معیشت پر عوامی اعتماد میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج گزشتہ 14 ماہ میں حکومت کی مربوط اور ذمہ دارانہ معاشی حکمت عملی کی کامیابی کے عکاس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عشق میں ناکامی پر مردوں میں موت کا امکان زیادہ ہوتا ہے یا پھر صنف نازک میں؟ طبی ماہرین نے معمہ حل کردیا
عوامی اعتماد کا اظہار
نجی ٹی وی سما کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ اپسوس صارف اعتماد سروے کے نتائج پاکستان میں بہتر ہوتی معاشی صورتحال اور عوامی رجحانات کا واضح ثبوت ہیں۔ اب 42 فیصد پاکستانی یہ یقین اور اعتماد رکھتے ہیں کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
حکومت کے اقدامات
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے اور زر مبادلہ کی شرح تبادلہ کو مستحکم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ مالی نظم و ضبط بہتر بنانے جیسے اقدامات سے عوام کا اعتماد بحال ہوا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ سروے کے مطابق صارفین کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔