بھارت کی دفاعی اور سفارتی ناکامیوں پر ملک میں تنقید میں اضافہ
بھارتی حکومت کی ناکامیاں
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کی دفاعی اور سفارتی ناکامیوں پر ملک میں تنقید میں اضافہ ہوگیا۔ کانگریس لیڈر اتم کمار ریڈی نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا۔ انتہاپسند حکومت کو سفارتی کمزوریوں اور غیر شفاف پالیسیوں پر آڑے ہاتھوں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 4400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
رافیل طیاروں کی گرنے کی تصدیق
نجی ٹی وی سما کے مطابق تلنگانہ کے وزیر اتم کمار ریڈی کا کہنا تھا کہ بھارت کے رافیل طیارے آپریشن سندور میں مار گرائے گئے۔ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے بھی رافیل طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی ہے۔
مودی سرکار کی سچائی چھپانے کی کوششیں
کانگریس لیڈر نے مودی کو جھوٹا کہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سچائی چھپانا بند کرے۔ حکومت کی طرف سے مسلسل انکار دراصل اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہے۔ صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا تو بھارت کے ڈی جی ایم او کو کیوں خاموش رکھا گیا؟ بھارتی عوام مودی سرکار کے پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں اور اصل حقائق کو جاننے کی کوشش کریں۔








