وزیرِاعلیٰ سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں:مریم نواز

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ملاقات

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے ارکان صوبائی اسمبلی محمد احمد خان لغاری اور نعیم اختر خان بھابھہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جاری فلاحی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اراکینِ اسمبلی نے صوبے میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ایم پوکس وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آگئے

عوام کی خدمت ہمارا مشن

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مل کر پنجاب کو ایک ماڈل صوبہ بنانا ہے، عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔ نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خودمختاری میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ارمینا خان کی کار کو ٹرک نے ٹکّر مار دی، دلچسپ تصاویر سامنے آئیں

ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

نعیم اختر خان بھابھہ نے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیع پراجیکٹ شروع کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے نعیم بھابھہ کی درخواست پر وہاڑی گرلز کالج میں کلاسیں شروع کرانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو تعطیلات کے بعد وہاڑی گرلز کالج میں کلاسز شروع کرنے کی ہدایت کر دی اور ایم پی اے محمد احمد لغاری کی درخواست پر فورٹ منرو میں واٹر سکیم پراجیکٹ لانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

وزیراعلیٰ کی مقبولیت میں اضافہ

ارکان اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قلیل عرصے میں شفاف گورننس اور انقلابی اقدامات کے ذریعے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ کسان کارڈ، مینارٹی کارڈ، راشن کارڈ، ہمت کارڈ، ایجوکیشن کارڈ سب کو ترقی میں مساوی شرکت کے لیے بہترین اقدامات ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہونہار سکالرشپ، لیپ ٹاپ سکیم اور ای بائیکس پراجیکٹس سے طلباء کے دل جیت لیے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...