پی ٹی وی انتظامیہ نے نئی حکومت کو خوش کرنے کے لیے فواد چوہدری کے نام کی تختی ہٹا دی، لیکن وزیراطلاعات عطا تارڑ کو پتہ چلا تو انہوں نے کیا کیا؟ فواد چوہدری بھی سراہنے پر مجبور

تختی کا ہٹایا جانا اور دوبارہ لگانا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کسی کے نام کی تختی لگانا یا اکھاڑنا کوئی نئی بات نہیں۔ ایسا معاملہ حال ہی میں پی ٹی وی میں پیش آیا، جہاں سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کے نام کی یادگاری تختی ہٹادی گئی۔ لیکن جب موجودہ وزیراطلاعات کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے نہ صرف دوبارہ تختی لگوائی بلکہ فواد چوہدری سے رابطہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جو معاشرہ سچ سے جتنا دور ہوتا ہے وہ سچ بولنے والوں سے اتنی ہی نفرت کرتا ہے۔ ویسے بھی ناکامی سوتیلی ہوتی ہے اور کامیابی کے سو رشتہ دار۔
فواد چوہدری کا ردعمل
فواد چوہدری نے اس واقعے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مجھے پی ٹی وی میں کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، تاہم حکومت میں تبدیلی کے بعد، بظاہر نئی قیادت کو خوش کرنے کے لیے یادگاری تختی کو ہٹا دیا گیا۔ اس بات کی علم ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تختی دوبارہ لگوانے کے لیے فوری ایکشن لیا اور ٹیلی فون بھی کیا۔‘‘
ادب و آداب کا مظاہرہ
سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ ’’موجودہ سیاسی ماحول میں احترام اور تہذیب کے ایسے اشارے بہت کم ملتے ہیں، میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا ان کی تدبر اور شائستگی کے لیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔‘‘
I had the honour of inaugurating a conference room at PTV; however, following a change in government, the commemorative plaque was removed—apparently to appease the new leadership. Upon learning of this, Federal Minister for Information @TararAttaullah took immediate action to… pic.twitter.com/wVlcqPpJYH
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 1, 2025